زیر زمین ٹینک میں چوہا گرجائے اور زندہ نکال لیا جائے تو اس کا حکم* :سوال شهر کراچی کے گھروں اور مسجدوں میں عام طور پر جو زیر زمین ٹینک بنے ہوئے ہیں اس میں اگر چوہا گرجائے اور زندہ ہی نکالا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ :جواب صورت مسئولہ میں اگر زیر ِزمین ٹينك میں چوہا گر جائے اور وہ زندہ نکا ل لیاجائے تو اس صورت میں ٹینک میں موجود پانی پاک ہی رہے گا ،اور چوہے كو زندہ نکال لینے کی صورت میں ٹینک سےپانی نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ :محیط برہانی میں ہے "إذا وقع في البئر فأرة أو عصفور أو دجاجة أو سنور أو شاة وأخرجت منها حيّة لا ينجس الماء. ولا يجب نزح شيء منه" (كتاب الطهارات ، الفصل التي يجوز التوضوء بها ،ج:1 ، ص:101، ط:دارالكتب العلمية) فقط والله اعلم فتویٰ نمبر : 144404102150 دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
دوسرا کلمہ شہادت مع درست تلفظ، تجوید اور اردو و انگریزی ترجمہ دوسرا کلمہ شہادت اسلام کی بنیاد اور ایمان کا مرکزی حصہ ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضور نبی کریم حضرت محمد ﷺ کی رسالت کی گواہی دی جاتی ہے۔ اس کلمہ کا درست تلفظ اور تجوید کے ساتھ پڑھنا نہایت اہم ہے تاکہ الفاظ اور معانی صحیح ادا ہوں۔ اس ویڈیو میں دوسرا کلمہ شہادت عربی متن کے ساتھ درست تلفظ، مکمل تجوید، اردو ترجمہ اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو بچوں، طلبہ، نئے مسلمانوں اور ہر اس فرد کے لیے مفید ہے جو کلمہ شہادت کو صحیح انداز میں سیکھنا اور یاد کرنا چاہتا ہے۔ Second Kalma Shahadat with Correct Pronunciation, Tajweed & Urdu + English Translation The Second Kalma Shahadat is a core declaration of faith in Islam, affirming the Oneness of Allah and the Prophethood of Prophet Muhammad (Peace Be Upon Him). Reciting it with correct pronunciation and proper Tajweed is essential to preserve its meaning and spiritual significance. This video presents the Second Kalma Shahadat with ac...